سنسنی خیز! شادی کے سات پھیرے لینے کے بعد ہی دلہن نے کیا ایسا کام ، دولہا سمیت سبھی کے اڑگئے ہوش
شادی کرکے دولہے کو لوٹنے والی دلہن کا ایک سنسنی خیز معاملہ میرٹھ میں پیش آیا ہے ۔ بہاں شادی کے سات پھیرے لینے کے بعد زیورات اور روپے لے کر دلہن فرار ہو گئی ۔
میرٹھ : شادی کرکے دولہے کو لوٹنے والی دلہن کا ایک سنسنی خیز معاملہ میرٹھ میں پیش آیا ہے ۔ بہاں شادی کے سات پھیرے لینے کے بعد زیورات اور روپے لے کر دلہن فرار ہو گئی ۔ یہ معاملہ میرٹھ کے پرتا پور تھانہ علاقہ میں پیش آیا ، جہاں مظفر نگر کے رہنے والے کسان دیویندر کی شادی سندیپ نام کے شخص نے غازی آباد کی رہنے والی ایک خاتون سے طے کرائی تھی ۔ ( رپورٹ : تنظیر انصار ، علامتی تصویر)
میرٹھ کے پرتا پور میں شیو مندر میں شادی کی رسم ادائیگی کی گئی ، لیکن سات پھیرے اور جئے مالا کے بعد موقع پاکر دلہن زیورات اور روپے لے کر گاڑی سے فرار ہو گئی ۔ شادی کے ذریعہ لوٹ کا شکار ہونے کے بعد دیویندر نے لٹیری دلہن اور شادی کرانے والے شخص کے خلاف رپورٹ درج کرائی ہے ۔ (علامتی تصویر)
دراصل معاملہ یہ ہے کہ مظفر نگر کے بڑھانا قصبہ کے رہنے والے کسان دیویندر ملک نے شادی کرانے والے ثالثی سندیپ سے لڑکی تلاش کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی ۔ سندیپ نے غازی آباد کی رہنے والی خاتون سے دیویندر کی ملاقات کرائی ، جس کے بعد دونوں میں بات چیت کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔(علامتی تصویر)
خاتون سے بات چیت کے بعد دیویندر نے شادی کی تاریخ طے کی اور میرٹھ کے پرتا پور علاقہ کے ایک شیو مندر میں شادی کی رسومات ادا کرنے کا ارادہ طے پایا ۔ شادی کے روز دونوں طے شدہ مقام پر پہنچ گئے ۔ (علامتی تصویر)
خاتون کو لال جوڑے اور زیورات سے آراستہ کیا گیا اور ایک لاکھ روپے کی رقم بھی دی گئی ، لیکن پھیرے اور جئے مالا کے بعد دولہے کو چکمہ دے کر دلہن رفوچکّر ہو گئی اور اب دولہا اس لٹیری دلہن کو تلاش رہا ہے ۔ (علامتی تصویر)




