یوپی پنچایت انتخابات میں نظر آیا گلیمرس، میدان میں اتریں مس انڈیا فائنلسٹ دکشا سنگھ- کہا خود کی بنائیں گی پارٹی
Jaunpur Panchayat Election: اترپردیش کے جونپور میں پنچایت انتخابات میں ایک ایسا امیدوار اترا ہے، جس نے گلیمرکی دنیا میں اپنا لوہا منوایا ہے۔ فیمینی مس انڈیا 2015 کی رنر اپ دکشا سنگھ اب پنچایت انتخابات میں اپنی قسمت آزما رہی ہیں۔ وہ کی سیاست میں رول ماڈل بننے کے لئے گاوں کے کچے پکے راستے سے لے کر کھیت کھلیان میں جاکر ووٹ مانگتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
اترپردیش کے جونپور (Jaunpur) میں پنچایت انتخابات (Jaunpur Panchayat Election) میں ایک ایسا امیدوار اترا ہے، جس نے گلیمرکی دنیا میں اپنا لوہا منوایا ہے۔ فیمینی مس انڈیا 2015 (Femina Miss India-2015) کی رنر اپ دکشا سنگھ اب پنچایت انتخابات میں اپنی قسمت آزما رہی ہیں۔ وہ کی سیاست میں رول ماڈل بننے کے لئے گاوں کے کچے پکے راستے سے لے کر کھیت کھلیان میں جاکر ووٹ مانگتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
آنکھوں پر کالا چشمہ اور چہرے پر ماسک لگائے دکشا سنگھ، جونپور کے وارڈ نمبر -26 سے ضلع پنچایت رکن عہدے کے لئے الیکشن میں حصہ لے رہی ہں۔ دکشا سنگھ اپنے علاقے کے گاوں کی ترقی کرنے کے لئے الیکشن میں اتری ہیں۔ سخت دھوپ میں کسی منجھے ہوئے سیاسی لیڈر کی طرح وہ گھر گھر جاکر ووٹ مانگ رہی ہیں۔ ضلع کے بکشا بلاک کی چچوڑی گاوں کی باشندہ دکشا سنگھ سیاست میں لوہا منوانے کے لئے گاوں گاوں میں گھوم کر سخت محنت کر رہی ہین۔
ضلع کے بکشا وکاس کھنڈ کے چتوڑی گاوں کی رہنے والی دکشا سنگھ نے اپنے آبائی گاوں کی صورت بدلنے کی قسم کھائی ہے، اس لئے دکشا سنگھ انتخاب میں سخت محنت کر رہی ہیں۔
نیوز 18 سے بات کرتے ہوئے دکشا سنگھ نے خواہش کا اظہار کیا کہ موقع ملا تو بھگوان (خدا) کے آشیرواد سے خود کی ایک پارٹی بنا لوں گی۔ آگے اسی سے الیکشن لڑوں گی۔ الیکشن لڑنے کے پیچھے دکشا سنگھ نے بتایا کہ گاوں میں ترقی کو لے کر بڑی تبدیلی کرنا چاہتی ہیں۔
یہ تبدیلی سب سے پہلے اپنے گھر گاوں سے کرنا چاہتی ہیں۔ گراونڈ لیول پر کچھ الگ کرنے کے لئے دکشا سنگھ نے ٹھان لیا ہے۔ وہ ملک کے لیڈروں کو آئیڈیل مانتی ہیں۔
گلیمر کی دنیا سے الگ ہٹ کر، پنچایت انتخابات میں قدم رکھ چکیں دکشا سنگھ کے لئے علاقے کے لوگ 15 اپریل کو ووٹنگ کریں گے۔ دو مئی کو انتخابی نتائج کے بعد دیکھنا ہوگا کہ آخر دکشا سنگھ کی محنت کہاں تک رنگ لائی ہے۔




