شردھا کپور کے شیئر کرتے ہی وائرل ہوئیں ان کی مالدیپ والی تصاویر، مداحوں نے خوب پسند کیا
شردھا کپور (Shraddha Kapoor) کے ذریعہ شیئر کی گئی تصاویر کو انسٹا گرام پر کافی پسند کیا جارہا ہے۔ لوگ مسلسل ان کی تصویروں پر کمنٹ کرکے ان کی تصویروں کی خوب تعریف کر رہے ہیں،
نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور (Shraddha Kapoor) ان دنوں مالدیپ میں چھٹیاں منا رہی ہیں۔ وہ مالدیپ سے مسلسل اپنی تصویریں شیئر کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ وہیں، شردھا کپور کے شیئر کرتے ہی ان کی کچھ تصویریں اس وقت سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہو رہی ہیں۔ تصویر کریڈٹ:Instagram @shraddhakapoor)
شردھا کپور کے ذریعہ شیئر کی گئی تصاویر کو انسٹا گرام پر کافی پسند کیا جارہا ہے۔ لوگ مسلسل ان کی تصویروں پر کمنٹ کرکے ان کی تصاویر کی جم کر تعریف کر رہے ہیں۔ تصویر کریڈٹ: Instagram @shraddhakapoor)
انسٹاگرام پر شردھا کپور کی تصاویر پر اب تک لاکھوں لائکس آچکے ہیں۔ اپنی ان تصویروں میں شردھا کپور سمندر کنارے نظر آرہی ہیں۔ تصویر کریڈٹ: Instagram @shraddhakapoor)
واضح رہے کہ شردھا کپور ان دنوں اپنی فلم ’چال باز ان لندن (Chaalbaaz In London)‘ کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ تصویر کریڈٹ: Instagram @shraddhakapoor)
شردھا کپور اپنی اگلی فلم ’چال باز ان لندن‘ میں لیڈ رول نبھا رہی ہیں۔ اداکارہ کے نئے پروجیکٹ کے اعلان کے بعد ان کے مداح کافی جوش میں ہیں۔ تصویر کریڈٹ: Instagram @shraddhakapoor)
اس فلم میں شردھا کپور ڈبل رول نبھا رہی ہیں۔ یقیناً، شردھا کپور کو ڈبل رول میں دیکھنا ایک دلچسپ تجربہ ہوگا۔ تصویر کریڈٹ: Instagram @shraddhakapoor)
واضح رہے کہ شردھا کپور انسٹا گرام پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور آئے دن مداحوں کو اپنا اپڈیٹ دیتی رہتی ہیں۔ تصویر کریڈٹ: Instagram @shraddhakapoor)
انسٹا گرام پر شردھا کپور کو 6 کروڑ سے زیادہ لوگ فالو کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کے شیئر کرتے ہی ان کی تصویریں انٹرنیٹ پر چھا جاتی ہیں۔ تصویر کریڈٹ: Instagram @shraddhakapoor)




