Birthday Special: رشمکا مندانا کی طرح خوبصورت نظرآنے کے لئے ان کے اس نکات پر عمل کریں
Rashmika Mandanna Birthday Know Her Beauty Secret- رشمکا مندانا کامبینیشن اسکن کی مالکن ہیں۔ ایسی جلد کو دیکھ بھال کی کافی ضرورت ہوتی ہے۔ آئیے برتھ ڈے گرل رشمکا مندانا کے اسکن کیئر روٹین کے بارے میں جانتے ہیں۔
Rashmika Mandanna Birthday- آج جنوبی ہندوستان کی اداکارہ ریشمیکا قومی کرش بن چکیں رشمکا مندانا اپنا یوم پیدائش منا رہی ہیں۔ رشمکا مندانا تیلگو (Telugu Films)، کنڑ(Kannad Films) اور تمل فلموں (Tamil Films) میں کافی مشہور ہیں۔ رشمکا کی اداکاری تو زبردست ہے ہی، ساتھ ہی ان کی بے داغ خوبصورتی کے بھی لوگ دیوانے ہیں، اسی لئے اداکارہ کو نیشنل کرش بھی کہا جاتا ہے۔ رشمکا مندانا کامبینیشن اسکن کی مالکن ہیں۔ ایسی جلد کی دیکھ بھال کی کافی ضرورت ہوتی ہے۔ toi میں شائع رپورٹ کی بنیاد پر آئیے جانتے ہیں برتھ ڈے گرل رشمکا مندانا کے اسکن کیئر روٹین کے بارے میں۔ تصویر کریڈٹ: (credit: instagram/rashmika_mandanna)
رشمکا مندانا کی کامبینیشن اسکن (جلد) ہے۔ ایسے میں انہیں اپنے کھانے پینے کا کافی خیال رکھنا پڑتا ہے۔ رشمکا وہی کھانا کھاتی ہیں، جو ان کی باڈی کو سوٹ کرتا ہے اور فاسٹ فوڈ، ڈیری پروڈکٹس اور بہت زیادہ تلی ہوئی چیزوں سے پرہیز کرتی ہیں۔ رشمکا خوب سارا پانی پتی ہیں اور گھر سے باہر نکلنے سے پہلے اسکن کو UV کرنوں سے بچانے کے لئے ہمیشہ سن اسکرین کا استعمال کرتی ہیں۔
رشمکا مندانا وٹامن سی سیرم کا استعمال کرتی ہیں۔ ان کے مطابق یہ آپ کی اسکن کے لئے کمال کے فائدے لے کر آتی ہے۔ حالانکہ اسے استعمال کرنے سے پہلے اپنے ماہر امراض جسم سے مشورہ ضرور لے لیں۔
رشمکا کے مطابق، اسکن کو مائسچرائز کرنا بے حد ضروری ہے تاکہ اسکن کی نمی برقرار رہے۔ اسکن کو مائسچرائز کرتے وقت اپنے گلے اور آنکھوں کے پاس کی چمڑی کو بھی ہلکے ہاتھوں سے مائسچرائز کریں۔
اسکن کے لئے مناسب اور سافٹ فیس واش کا ہی استعمال کریں۔ دن میں کئی بار چہرہ دھونے کی جگہ بس 2 بار پانی سے چہرہ دھوئیں۔ اس سے آپ کا چہرہ ڈرائی نہیں ہوگا۔
آپ کی اسکن کو مستقل طور پر ایکسفولیئیٹ کریں۔ اس کے ساتھ ہی جب آپ ضرورت محسوس ہو تو ہونٹوں کو بھی ایکسفولیئیٹ کریں تاکہ خراب جلد سے نجات ملے۔




