West Bengal Polls: روی کشن کےساتھ انتخابی تشہیرمیں نظر آئیں اہلیہ پریتی کشن، لائم لائٹ سے رہتی ہیں دور
بی جے پی (BJP) کے رکن پارلیمنٹ روی کشن (Ravi kishan) ان دنوں ممتا بنرجی کے گڑھ مغربی بنگال (West Bengal) میں زبردست انتخابی تشہیر کر رہے ہیں۔ اداکار سے لیڈر بنے روی کشن ان دنوں ممتا بنرجی (Mamata Banerjee) کے خلاف خوب بیان بازی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
ایسا بہت کم ہوتا جب روی کشن (Ravi kishan) کی اہلیہ ان کے ساتھ ہوتی ہیں۔ ان دنوں پریتی کشن اپنے شوہر کے ساتھ انتخابی ریلیوں میں نظر آرہی ہیں۔ حال ہی میں روی کشن نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر کچھ تصویریں شیئرکی ہیں، جن میں وہ پریتی کے ساتھ انتخابی تشہیر کر رہے ہیں۔
مغربی بنگال پہنچے روی کشن نے پریتی کے ساتھ تصویر شیئر کی ہیں اور کیپشن میں لکھا بنگال ’اس بار بی جے پی سرکار‘... آپ کو بتادیں کہ روی کشن کی اہلیہ لائم لائٹ سے دوریاں بنائے رکھتی ہیں۔
دوسرے سیلبرٹی کی اہلیہ کی طرح پریتی کشن کا کوئی سوشل میڈیا اکاونٹ بھی نہیں ہے۔ کبھی کبھی روی کشن ہی پریتی کشن کی تصویریں شیئر کردیتے ہیں۔
پریتی کشن ویسے تو ایک ہاوس وائف (گھریلو بیوی) ہیں، لیکن روی کشن کے سیاسی سفر میں وہ ہمیشہ ساتھ کھڑی رہتی ہیں۔ روی کشن کے رکن پارلیمنٹ بننے کے بعد کئی آرگنائزروں پر ان کے ساتھ نظر آچکی ہیں اور وہ مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات میں نظر آرہی ہیں۔
روی کشن اور پریتی کی شادی کو 26 سال ہوچکے ہیں۔ شادی سے پہلے ہی یہ دونوں ایک دوسرے کو کافی اچھے سے جانتے تھے۔ ایک انٹرویو میں روی کشن نے بتایا تھا کہ وہ 11 ویں کلاس سے ہی پریتی کو پسند کرتے تھے اور انہیں ہی اپنی لائف پارٹنر بنانا چاہتے تھے، لہٰذا بعد میں ان کا یہ خواب سچ ہوا اور سالوں سے یہ جوڑا اپنی خوشحال زندگی گزار رہا ہے۔




