کورونا وائرس سے شفایاب ہوتے ہی اداکارہ مونالیسا نے بنایا ایسا پلان ، جان کر رہ جائیں گے حیران
بھوجپوری اداکارہ مونالیسا (Monalisa) اب کورونا وائرس سے پوری طرح سے شفایاب ہوچکی ہیں ۔ کورونا سے متاثر ہونے کے باوجود اداکارہ نے اپنے فینس کی تفریح کرنی نہیں چھوڑی تھی ۔ وہ نہ صرف فینس کو اپنی ہیلتھ کے بارے میں جانکاری دیتی رہیں بلکہ اپنے ڈانسنگ ویڈیوز بھی شیئر کرتی رہیں ۔ حال ہی میں انہوں نے اپنی کچھ تازہ تصویر پوسٹ کی ہیں ، جو کافی پسند کی جارہی ہیں ۔
تصویر میں مونالیسا کی مکسراہٹ ایک مرتبہ پھر لوٹ آئی ہے اور وہ کہیں کسی ٹرپ پر جانے کی پلاننگ کررہی ہیں ۔ اس بات کی جانکاری بھی خود اداکارہ نے اپنی تازہ پوسٹ کے ذریعہ دی ہے ۔ تصویر کو شئر کرتے ہوئے مونالیسا نے لکھا : ٹریول ٹائم ، لیٹس گو ۔۔۔۔۔۔ اس پوسٹ کو رشمی دیسائی نے بھی لائیک کیا اور دیگر یوزرس ان سے کورونا میں کہیں باہر نہ جانے کا مشورہ دے رہیں ۔
کورونا وائرس سے شفایاب ہوتے ہی مونالیسا نے ایک ساتھ کئی تصویریں شیئر کی ہیں ، جن میں وہ کافی خوبصورت نظر آرہی ہیں ۔
تصاویر میں مونالیسا کافی انرجیٹک نظر آرہی ہیں ۔ انہیں دیکھ کر یہی لگ رہا ہے کہ یہ تصاویر کورونا سے متاثر ہونے سے پہلے کی ہیں ، لیکن حقیقت میں یہ ان کی تازہ تصاویر ہیں ۔
مونالیسا نے اپنی تصویروں کے کیپشن میں لکھا : اس وبا ، کشیدگی اور غیریقینیت کے درمیان میں نے بہت طاقتور اور مثبت ہونا سیکھا ہے ۔ انہوں نے لکھا : اقتصادی استحکام کے باوجود یہ گزشتہ دن میرے کلئے کسی برے خواب سے کم نہیں تھے ۔ اس دور سے گزر رہے ہر شخص کیلئے میرا دل بھاری ہوجاتا ہے ۔ میری یہی امید ہے کہ آپ اس کا بہادری سے سامنا کریں گے اور مثبت نظریہ کے ساتھ ابھریں گے ۔
پوسٹ کی آخر میں مونالیسا نے لکھا : آپ سبھی کا شکریہ ، جنہوں نے میری جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ۔
وہیں بات اگر مونالیسا کے ورک فرنٹ کی کریں تو فی الحال وہ ٹی شو نمک عشق کا میں نظر آرہی ہیں ۔ حالانکہ کورونا سے متاثر ہونے کی وجہ سے درمیان میں ہی انہیں شوٹنگ روکنی پڑی تھی ۔




