خود کو پی ایم مودی کی بیٹی بتا چکی اداکارہ اونی مودی کی تازہ تصاویر وائرل ، تنازعات سے رہا ہے پرانا رشتہ!
گجرات کی ماڈل اونی مودی (Model Avni Modi) کسی نہ کسی وجہ سے لائم لائٹ میں رہتی ہیں ۔ کبھی خود کو وزیر اعظم مودی کی بیٹی بتاکر تو کبھی مدھر بھنڈارکر (Film Maker Madhur Bhandarkar) کی فلم کیلنڈر گرلس (Calendar Girls) میں اپنے بولڈ سینس کو لے کر ۔ ایک مرتبہ تو بی ایم سی نے اپنے اشہتار میں ان کا موبائل نمبر بھی شائع کردیا تھا ، جس کے بعد انہیں اتنے فون اور میسیجز آئے کہ وہ پریشان ہوگئیں ۔
گجرات کی ماڈل اونی مودی فلم میکر مدھربھنڈارکر کی فلم کیلنڈر گرلس سے لائم لائٹ میں آئی تھی ۔ اونی اس فلم میں ایک پاکستانی ماڈل کے کردار میں نظر آئی تھی ۔
یہ ان کا بالی ووڈ میں ڈیبیو تھا ۔ اس کے ساتھ اونی کچھ تمل فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں ۔ ساوتھ میں وہ مشہور نام ہیں ۔
اونی گجرات کے گاندھی نگر سے تعلق رکھتی ہیں اور ان کی تعلیم بھی اسی شہر میں ہوئی ہے ۔ انہیں اداکاری اور ماڈلنگ کا شوق بچپن سے ہی تھا ۔ اسی کی وجہ سے وہ اپنا کریئر بنانے کیلئے انڈسٹری میں آگئیں ۔
ایک انٹرویو میں اونی نے بتایا تھا کہ ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک غیر ملکی شخص نے مجھ سے پوچھا تھا کہ آپ وزیر اعظم مودی کی رشتہ دار تو نہیں ہیں ، جس پر میں نے کہا تھا کہ ہاں میں مودی سر کی بیٹی ہوں اور اس میں جھوٹ کیا ہے ؟ گجرات ہی نہیں بلکہ ملک کی ہر بیٹی کیلئے وزیر اعظم مودی باپ کے برابر ہی تو ہیں ۔
اس جواب کے بعد سے وہ سرخیوں میں آگئی تھیں اور انٹرنیٹ پر مودی کی بیٹی نام سے سرچ کی جانے لگی تھیں ۔ اونی جب بھی کہیں شوٹنگ کیلئے جاتی ہیں تو ان سے کئی مرتبہ ایسے سوالات پوچھے جاتے ہیں ۔
اس کے بعد ایک مرتبہ اور اونی مودی بی ایم سی کی غلطی کی وجہ سے سرخیوں میں آگئی تھیں اور مصیبت میں پھنس گئی تھیں ۔ دراصل بی ایم سی کے ایک اشتہار میں غلطی سے ان کا موبائل نمبر شائع ہوگیا تھا ، جس کے بعد انہیں اتنے فون اور میسیجز آئے کہ وہ پریشان ہوگئی تھیں ۔
فلم کیلنڈر گرلس میں پانچ ایسی ماڈلس کی کہانی تھی ، جو الگ الگ شہروں سے آتی ہیں اور بکنی ٹیلنٹ ہنٹ میں ایک دوسرے سے ملتی ہیں ۔ ان سبھی لڑکیوں کی زندگی کس طرح سے ممبئی آکر بدلتی ہے ، کن کن حالات سے ہوکر انہیں گزرنا پڑتا ہے ، یہی فلم میں دکھایا گیا تھا ۔
فلم میں اپنے بولڈ انداز کی وجہ سے وہ کئی مرتبہ تنازعات میں گھر چکی ہیں اور کئی مرتبہ انہیں ٹرولرس کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔




