کورونا پازیٹیو اداکارہ عالیہ بھٹ نے دکھائی اپنی جھلک ، ہوگئی ہے ایسی حالت ، شیئر کرتے ہی تصویر وائرل
بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ (Alia Bhatt) کورونا کی زد میں آنے کے بعد ان دنوں ہوم کوارنٹائن (Home Quarantine) ہیں ۔ مسلسل کام کرنے میں مصروف رہنے والی اداکارہ نے اپنی ایک تصویر شیئر کرکے بتایا ہے کہ ان کا ایک ایک دن کیسے گزر رہا ہے ۔
ممبئی : یکم اپریل کو بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کورونا پازیٹیو ہونے کے بعد ہوم کوارنٹائن ہیں ۔ عالیہ نے کورونا پازیٹیو ہونے کے بعد انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنے فینس کو جانکاری دی تھی ۔ عالیہ نے لکھا تھا کہ میں کورونا سے متاثر ہوں ، سب سے پہلے میں نے خود کو سب سے الگ کرلیا ہے اور ہوم کوارنٹائن ہوں ، میں ڈاکٹروں کے مشورہ پر ٹھیک سے عمل کررہی ہوں ۔ اب ایک مرتبہ پھر عالیہ نے اپنے فینس کو اپنی جھلک دکھائی ہے ۔ تصویر : aliaabhatt/instagram
عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے ۔ تصویر میں عالیہ اپنے بیڈ پر لیٹی ہوئی نظر آرہی ہیں اور انہوں نے ساتھ میں ایک سافٹ ٹوائے کو رکھا ہوا ہے ۔ تصویر کیمرے کی طرف دیکھتے ہوئے لی گئی ہے ، جس میں وہ بہت زیادہ اداس اور تھکی ہوئی نظر آرہی ہیں ۔ Photo : aliaabhatt/instagram
عالیہ بھٹ کی تصویر پر فینس کے ساتھ ان کے اہل خانہ اور دوست بھی کمنٹ کررہے ہیں ۔ تصویر کو شیئر کرنے ساتھ ہی عالیہ بھٹ نے کیپشن میں لکھا : دن میں ایک مرتبہ ۔ (Photo:@aliaabhatt/Instagram)
عالیہ بھٹ کی تصویر پر رنبیر کی والدہ اور بالی ووڈ اداکارہ نیتو کپور اور رنبیر کپور کی بہن ردھما کپور نے بھی اپنا پیار ظاہر کیا ہے ۔ وہیں اداکارہ اتھیا شیٹی اور نیہا دھوپیا نے بھی کمنٹ کیا ہے ۔ اس پوسٹ کو کچھ ہی گھنٹوں میں نو لاکھ سے زیادہ لائیکس مل چکے ہیں ۔ (Photo:@aliaabhatt/Instagram)
بتادیں کہ 28 سالہ اداکارہ عالیہ بھٹ کے کورونا وائرس سے متاثر پائے جانے کے بعد ان کی والدہ سونی رازدان نے ایک کویتا کے ذریعہ اس قہر کو لے کر اپنا درد بیان کیا تھا ۔ سونی رازدان نے ٹویٹر پر انگریز میں کویتا لکھ کر بتایا تھا کہ کوئی معمولی لہر نہیں ہے ، بلکہ ہر جگہ ہے ۔ (Photo:@aliaabhatt/Instagram)
عالیہ بھٹ کی تصویر پر رنبیر کپور کی ماں اور بالی ووڈ ادکارہ نیتو کپور نے بھی کمنٹ کیا ہے ۔ عالیہ تصویر پر نیتو کپور نے ہارٹ ایموجی کے ذریعہ پیار کا اظہار کیا ہے ۔ (Phooto:Instagram/@aliaabhatt)
لیکن ان سب کے درمیان حال ہی میں عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں ۔ عالیہ کی یہ تصویریں ان کی بہن شاہین بھٹ کے ذریعہ شوٹ ایک نئے میگزین کوور کی ہیں ، جنہیں لے کر اداکارہ ان دنوں سرخیوں میں ہیں ۔ (Phooto:Instagram/@aliaabhatt)




