شادی سے پہلے اس اداکارہ پر جم کر پیار لٹا رہے ہیں کانگریس لیڈر Bhavya ، دیکھ کر رہ جائیں گے حیران
جنوبی ہند کی مشہور اداکارہ مہرین کور پیرزادہ (Mehrene Kaur Pirzada) ان دنوں اپنے ہونے والے پارٹنر کے ساتھ رومانٹک لائف کا لطف اٹھا رہی ہیں ۔ اداکارہ کام سے بریک لے کر ہونے والے شوہر بھویہ بشنوئی (Bhavya Bishnoi) کے ساتھ کوالیٹی ٹائم گزار رہی ہیں ۔ اس بات کا اندازہ ان کی سوشل میڈیا پوسٹ سے لگایا جاسکتا ہے ۔
مہرین پیرزادہ ہر روز ہی اپنے ہونے والے پارٹنر کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ ان کے پارٹنر بھی مہرین کے ساتھ کچھ نہ کچھ پوسٹ شیئر کرتے رہتے ہیں ۔ خاص بات یہ ہے کہ حالیہ دنوں میں کانگریس لیڈر جہاں اپنے فیس بک اکاونٹ پر سیاست سے وابستہ سرگرمیاں شیئر کرتے ہیں تو وہیں انسٹاگرام پر وہ مہرین کے ساتھ پوسٹ اپ لوڈ کرتے ہیں ۔
دونوں شادی سے پہلے اپنی رومانٹک لائف کا کھل کر مزہ لے رہے ہیں ۔ منگنی کے بعد سے ہی یہ جوڑا کہیں نہ کہیں گھومتا ہوا نظر آتا ہے ، جس کی تصویر بھی یہ دونوں خود ہی شیئر کرتے ہیں ۔
تصویر کے ذریعہ بھویہ نے مہرین کیلئے اپنے جذبات کو بیان کیا ہے ۔ کپشن میں انہوں نے مہرین کو لے کر لکھا : کیا تم میری زندگی بھر کیلئے دوست بنوگی ؟۔ اس پر مہرین نے دل بناکر ہاں کہا ۔
تصویر میں یہ جوڑا کافی رومانٹک نظر آرہا ہے ۔ پوسٹ کے کیپشن میں بھویہ نے لکھا : ہر دن ہم اور تم ۔ ان دونوں کے درمیان زبردست بانڈنگ ہے اور اس لئے مخالفت کے باوجود اب گھر والوں نے بھی ان کے رشتے کو منظوری دیدی ہے ۔
زندگی میں مہرین کے آنے سے بھویہ خود کو خوش قمت سمجھتے ہیں اور یہ بات وہ اپنی پوسٹ میں بھی بتا چکے ہیں ۔ فینس کو بھی دونوں کی کیمسٹری کافی پسند آتی ہے ۔
یہ تصویر مہرین نے شیئر کی ہے ، جس میں وہ اپنے پارٹنر کی گود میں نظر آرہی ہیں ۔ اداکارہ نے کپشن میں لکھا : کیا میں آپ کے ساتھ اس طرح رہ سکتی ہوں ۔
یہ جوڑا آنے والے سردی کے موسم میں شادی کرنے والا ہے ۔ دونوں کا ڈسٹنیشن ویڈنگ کرنے کا منصوبہ ہے اور اس بارے میں گزشتہ دنوں مہرین نے جانکاری بھی دی تھی ۔




