سب سے مصروف اداکارہ میں شمار ہوئیں پوجا ہیگڑے، فلموں میں چھوٹے سے رول کے لئے بھی لیتی ہیں زبردست فیس
اداکارہ پوجا ہیگڑے (Pooja Hegde) تیلگو سنیما کی سب سے مصروف اداکارہ بن گئی ہیں۔ ان کے کئی بڑے بجٹ کی فلمیں ہیں، جن میں پربھاس (Prabhas) ابھینیت رادھے شیام (Radhesyam) اور اکھل ابھینیت ’موسٹ ایلیجیبل بیچلر (Most Eligible Bachelor)‘ شامل ہیں۔ ہندی فلم میں پوجا ہیگڑے کی انٹری آشوتوش گوواریکر (Ashutosh Govarikar) کی فلم موہن جودارو سے ہوئی تھی، جس میں ان کے اپوزٹ رتک روشن (Hrithik Roshan) تھے۔
ساوتھ فلم انڈسٹری (South Film Industry) سے لے کر بالی ووڈ (Bollywood) تک میں اپنی شناخت بنا چکی اداکارہ پوجا ہیگڑے (Pooja Hegde) اپنی بولڈ اداوں اور گلیمرس اوتار کے لئے جانی جاتی ہیں۔ وہ انسٹا گرام پر آئے دن اپنی تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں، جو کافی وائرل ہوتی ہیں۔ پوجا ان دنوں ساوتھ میں زیادہ سرگرم ہیں اور سب سے مصروف اداکارہ بن گئی ہیں۔ ان کے پاس جہاں ایک اور باہوبلی فیم پربھاش کی فلم ہے تو دوسری طرف تمل فلم میں وجے کے اپوزٹ نظر آئیں گی۔
پوجا ہیگڑے کی بیک ٹو بیک کئی فلمیں ریلیز ہوئیں اور سبھی نے زبردست کمائی کی، جس کی وجہ سے اب انہیں ایک چھوٹے سے رول کے لئے بھی اچھے پیسے مل رہے ہیں۔ ذرائع کی مانیں تو فلم آچاریہ میں بھی ایک چھوٹے رول کے بدلے انہیں کافی بڑی فیس دی گئی تھی۔ وہیں، مہیش بابو اور تری وکرم کی آنے والی فلم کے لئے بھی پوجا کے نام کی چرچا ہے۔ ایسے میں اگر وہ فلم کا حصہ بنتی ہیں تو انہیں ایک بڑا اماونٹ مل سکتا ہے۔ واضح رہے کہ پوجا ہیگڑے ڈائریکٹر تری وکرم کے ساتھ الا ویکنٹھ پور مالو (Ala Vaikunthpurmalo) کر چکی ہیں، جس میں ان کے اپوزٹ الو ارجن تھے۔ یہ فلم بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھی۔
تیلگو سنیما کی سب سے مصروف اداکارہ میں شمار پوجا اکھل کے ساتھ ’موسٹ ایلیجیبل بیچلر‘ میں، پربھاش کے ساتھ رادھے شیام میں نظر آئیں گی۔ اس کے علاوہ کئی اور بڑے تیلگو اور ہندی پروجیکٹ میں بھی پوجا نظر آئیں گی۔
اتنا ہی نہیں، تیلگو سے الگ تمل فلم میں بھی پوجا کی کافی ڈیمانڈ ہے۔ وہ جلد ہی ڈائریکٹر نیلس دلیپ کمار کی فلم میں سپر اسٹار وجے کے اپوزٹ نظر آئیں گی۔ (تصویر- ہاوس فل-4 کے دوران رتیش دیشمکھ اور کیرتی کے ساتھ پوجا ہیگڑے)
پوجا ہیگڑے نے بالی ووڈ میں رتک روشن (Hrithik Roshan) کے ساتھ موہن جودارو سے ڈیبیو کیا تھا۔ اس کے بعد وہ ہاوس فل -4 میں نظر آئی تھیں۔




