Nashik Oxygen Leak:ذاکر حسین اسپتال میں آکسیجن ٹینک لیک،آکسجین نہ ملنے سے 22 افراد ہلاک
Nashik Oxygen Leak:ذاکر حسین اسپتال میں آکسیجن ٹینک لیک ہوگئی ہے۔ اس حادثے میں 22 مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی 14 افراد کی حالت بھی نازک ہے۔ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ یہ حادثہ ٹینک بھرنے کے دوران ہوا ہے۔ لیک کی وجہ سے اسپتال کے احاطے میں آکسیجن پھیل گئی۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Apr 21, 2021 03:34 PM IST
آکسیجن بھرتے وقت کچھ تکنیکی خرابی کی وجہ سے ، آکسیجن لیک ہوگیا
Nashik Oxygen Leak:کورونا وائرس کے بحران کے درمیان ، مہاراشٹر کے ناسک میں ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں واقع ذاکر حسین اسپتال میں آکسیجن ٹینک لیک ہوگئی ہے۔ اس حادثے میں 22 مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی 14 افراد کی حالت بھی نازک ہے۔ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ یہ حادثہ ٹینک بھرنے کے دوران ہوا ہے۔ لیک کی وجہ سے اسپتال کے احاطے میں آکسیجن پھیل گئی۔بتایا جاتا ہے کہ اس دوران اسپتال میں 25 مریضوں کا علاج وینٹیلیٹر پر چل رہاتھا۔ بہت سارے مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ اس کے علاوہ 60 سے زائد مریضوں کو آکسیجن دی جارہی تھی۔ کورونا وائرس کے وبا کی وجہ سے مہاراشٹرا ملک میں سب سے زیادہ متاثرہ ریاست ہے۔
Due to the valves leakage of the tanker in Nashik, there was massive Oxygen leakage. There must definitely have been an impact on the hospital it was going to but I'm yet to gather more information. We'll issue a press note after gathering more information: Maharashtra Health Min pic.twitter.com/E1mYVCicc8
— ANI (@ANI) April 21, 2021
6 patients die due to the non-availability of oxygen in Dr Zakir Hussain NMC Hospital in Nashik, Maharashtra.
Earlier today, an oxygen tank leaked in the hospital.@Herman_Gomes shares details with @SiddiquiMaha pic.twitter.com/NJnraK83bz
— News18 (@CNNnews18) April 21, 2021
عہدیدار نے بتایا ، 'صبح 12.30 بجے ایک فون آیا کہ ٹینک سے آکسیجن لیک ہورہی تھی۔ ہم نے موقع پر پہنچ کر دیکھا کہ آکسیجن ٹینک کا والو کھلا ہوا تھا جہاں سے آکسیجن لیک ہورہی تھی۔ آکسیجن ایک ٹینکر سے آکسیجن ٹینک میں بھری جارہی تھی۔ انہوں نےبتایا کہ 'ہم نے والو بند کردیا ہے جو کھلا تھا ، لیکن بہت ساری آکسیجن لیک ہوگئی'۔










