مشہور اسلامی اسکالر اور الرسالہ کے مدیر مولانا وحیدالدین خاں کا انتقال
مشہور اسلامی اسکالر اور عالم اسلام کی معروف شخصیت اور الرسالہ کے مدیر مولانا وحیدا لدین خاں کا آج رات پونے دس بجے دہلی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر تقریباً 96 سال تھی۔ پسماندگان میں دو بیٹے اوردو بیٹیاں ہیں۔
- UNI
- Last Updated: Apr 22, 2021 12:44 AM IST
مشہور اسلامی اسکالر اور الرسالہ کے مدیر مولانا وحیدالدین خاں کا انتقال
نئی دہلی : مشہور اسلامی اسکالر اور عالم اسلام کی معروف شخصیت اور الرسالہ کے مدیر مولانا وحیدا لدین خاں کا آج رات پونے دس بجے دہلی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر تقریباً 96 سال تھی۔ پسماندگان میں دو بیٹے اوردو بیٹیاں ہیں۔
مولاوحیدالدین خاں کافی عرصے بیمار چل رہے تھے۔ کچھ دنوں قبل انہیں دہلی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کی پیدائش یکم جنوری 1925کو اعظم گڑھ کے دور افتادہ گاؤں بڈھیریا میں ہوئی تھی۔ وہ باضابطہ عالم نہیں تھے لیکن وہ علم کا خزانہ تھے۔ عربی، انگریزی اردو اور دیگر زبانوں پر عبور حاصل تھا۔ انہوں نے اسلام پر کتابیں لکھنے کے علاوہ تفسیر بھی لکھی اور متعدد اصلاحی کتابیں تنصیف کی۔
Enter, then, among my servants! And, enter My Paradise!” (Qur’an - 89:27-30). The great Islamic scholar Maulana Wahiduddin Khan breathed his last, late this evening. Doctors failed to revive his sinking heart. Pray for his maghfirat and high station in Paradise. Amin.
— Zafarul-Islam Khan (@khan_zafarul) April 21, 2021
وہ درجنوں کتابوں کے مصنف تھے۔ انہوں نے جواہر لال نہرو، مولانا حسین احمد مدنی، سبھاش چندر وغیرہ بھی کو دیکھا تھا اور ان کی تقریریں سنی تھیں۔ مولانا کے انتقال سے عالم اسلام اور دنیا ایک بہترین اسکالر سے محروم ہوگئی ہے۔
نیوز 18 اردو کے ساتھ ستمبر 2018 میں مولانا وحید الدین خان کی خاص گفتگو نیچے دیکھئے
مولانا نے رسالہ نکال کر منفی سوچ سے مثبت سوچ کی طرف لیجانے کی کوشش۔ ان کی حیثیت ایک مصلح کی تھی۔ وہ ہمیشہ مثبت کی طرف چلنے کا مشورہ دیتے تھے۔ وہ عرصہ تک جمعیۃ علمائے ہند سے بھی وابستہ رہے۔









