Corona Second Wave in India:ہندوستان میں کورونابحران،گوگل اورمیکروسافٹ نے بڑھایامددکاہاتھ
مائیکرو سافٹ (Microsoft) اور گوگل (Google) کے سی ای او ستیہ نڈیلا (Satya Nadella) اور سندر پچائی (Sundar Pichai) نے صحت کی دیکھ بھال کی ہنگامی صورتحال کو بہتر طریقے سے لڑنے کے لئے ہندوستان کی مدد کی ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Apr 26, 2021 01:37 PM IST
مائیکرو سافٹ (Microsoft) اور گوگل (Google) کے سی ای او ستیہ نڈیلا (Satya Nadella) اور سندر پچائی (Sundar Pichai) نے صحت کی دیکھ بھال کی ہنگامی صورتحال کو بہتر طریقے سے لڑنے کے لئے ہندوستان کی مدد کی ہے۔
ہندوستان میں کووڈ۔19 کا بحران ہاتھ سے نکل جانے کے بعد ہر طرف سے مدد کی پیشکش کی جارہی ہے۔ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسوں کے دوران انسانیت پر مبنی جذبات کا بھی مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ ملک کے مخلتف ریاستوں میں غیر سرکاری تنظیموں اور افراد کورونا سے مقابلہ کے لیے پیش پیش ہیں۔ وہیں گوگل کے سی ای او بھی آگے آچکے ہیں۔
اب مائیکرو سافٹ (Microsoft) اور گوگل (Google) کے سی ای او ستیا نڈیلا (Satya Nadella) اور سندر پچائی (Sundar Pichai) نے صحت کی دیکھ بھال کی ہنگامی صورتحال کو بہتر طریقے سے لڑنے کے لئے ہندوستان کی مدد کی ہے۔
مائیکرو سافٹ کے سی ای او ستیہ نڈیلا نے آج کہا ہے کہ کمپنی امدادی کاموں میں مدد اور آکسیجن کے اہم آلات کی خریداری کے لئے اپنی آواز، وسائل اور ٹکنالوجی کا استعمال جاری رکھے گی۔
Devastated to see the worsening Covid crisis in India. Google & Googlers are providing Rs 135 Crore in funding to @GiveIndia, @UNICEF for medical supplies, orgs supporting high-risk communities, and grants to help spread critical information.https://t.co/OHJ79iEzZH
— Sundar Pichai (@sundarpichai) April 26, 2021
یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ہندوستان میں کووڈ۔19 میں 3 لاکھ سے زیادہ نئے کیس ریکارڈ ہوئے اور کووڈ۔19 کی وجہ سے 2800 سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔
پچائی نے ایک بلاگ پوسٹ شیئر کیا جس میں ہندوستان کی سنگین صورتحال پر قابو پانے میں ہندوستان کی مدد کرنے کے سلسلے میں کمپنی کی کوششوں کو بیان کیا ہے۔
کمپنی کے ہندوستان کے سربراہ اور وی پی سنجے گپتا کے ذریعہ دستخط کردہ اس بلاگ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ 135 کروڑ روپئے کی فنڈ میں گوگل ڈاٹ آرگ (Google.org) کے دو گرانڈ شامل ہیں۔ جو مجموعی طور پر 20 کروڑ روپے ہیں۔
I am heartbroken by the current situation in India. I’m grateful the U.S. government is mobilizing to help. Microsoft will continue to use its voice, resources, and technology to aid relief efforts, and support the purchase of critical oxygen concentration devices.
— Satya Nadella (@satyanadella) April 26, 2021
پہلی گرانٹ GiveIndia کو ہے ، تاکہ بحران سے سب سے زیادہ متاثرہ خاندانوں کو روزمرہ کے اخراجات میں مدد کے لئے نقد امداد فراہم کی جاسکے۔ دوسری گرانٹ یونیسیف کو جائے گی، جس سے ہندوستان میں جہاں کہیں بھی سب سے زیادہ ضرورت ہے وہاں آکسیجن اور جانچ کے سامان سمیت فوری طبی سامان حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
بلاگ پوسٹ نے کہا ہے کہ اب تک 900 سے زائد گوگل ملازمین نے اعلی رسک اور مارجنیلائزڈ ممالک کی حمایت کرنے والی تنظیموں کے لئے 3.7 کروڑ روپئے کی امداد کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں کووڈ کے بڑھتے ہوئے بحران کو دیکھ کر بے حد افسوس ہورہا ہے۔ پچائی نے اپنے ٹویٹ میں کہا ’ گوگل اور گوگلرز، گیوانڈیا اور یونیسف کو طبی سامان کی فراہمی کے لئے 135 کروڑ روپئے کی فنڈز مہیا کررہے ہیں‘‘۔
ان مشکل وقتوں کے دوران ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا زیادہ مددگار ثابت ہوئے ہیں۔ ٹویٹر، انسٹاگرام اور فیس بک جیسے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر صارفین کووڈ مریضوں کے دوستوں اور اہل خانہ کی مدد کر رہے ہیں۔ جن میں ہاسپٹل میں داخلے، آکسیجن سپلائی، دوائیں، اسپتالوں میں رابطے، بستروں کی دستیابی کے بارے میں معلومات، گھر کی دیکھ بھال، ایمبولینسز اور دیگر فلاحی کام شامل ہیں۔










