اداکارہ ریکھا نے جب امیتابھ بچن کی تصویر دیکھ کر دیا تھا عجیب سا ری ایکشن ، بار بار دیکھا جارہا یہ ویڈیو
کہا جاتا ہے کہ ریکھا (Rekha) اور امیتابھ بچن (Amitabh Bachchan) کے معاشقہ کی شروعات 1976 میں آئی فلم دو انجانے (Do Anjaane) کے سیٹس سے ہوئی تھی ، لیکن تب امیتابھ بچن کی شادی جیا سے ہوچکی تھی ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Apr 06, 2021 08:45 AM IST
اداکارہ ریکھا نے جب امیتابھ بچن کی تصویر دیکھ کر دیا تھا عجیب سا ری ایکشن ، بار بار دیکھا جارہا یہ ویڈیو
ممبئی : امیتابھ بچن اور ریکھا کا معاشقہ بالی ووڈ کے سب سے مشہور قصوں میں سے ایک ہے ۔ خبروں کی مانیں تو ان کے اس معاشقہ کی شروعات 1976 میں آئی فلم دو انجانے کے سیٹس سے ہوئی تھی ، لیکن تب امیتابھ بچن کی شادی جیا سے ہوچکی تھی ۔ حال ہی میں ریکھا کا ایک پرانا ویڈیو سرخیوں میں چھایا ہوا ہے ۔ دراصل اس ویڈیو میں امیتابھ بچن کیلئے ریکھا کا ایک عجیب سا رویہ کیمرے میں قید ہوگیا ۔ ویڈیو میں ریکھا امیتابھ بچن کی تصویر دیکھ کر غیر آرام دہ محسوس کرنے لگیں ۔
ریکھا بالی ووڈ کی صدا بہار اداکارہ ہیں ۔ آج بھی امیتابھ بچن کے ساتھ ان کے معاشقہ کے قصے پیچھا نہیں چھوڑتے ہیں ۔ ریکھا اور امیتابھ بھلے ہی ایک دوسرے سے الگ ہیں ، مگر ان کے معاشقہ کی باتیں کسی نہ کسی وجہ سے سرخیوں میں آ ہی جاتی ہیں ۔ ایسا ہی کچھ 2019 میں ایک کیلینڈر لانچ کے پروگرام کے دوران بھی ہوا تھا ، جہاں ریکھا پہنچی تھیں ۔ یہ پروگرام مشہور فوٹوگرافر ڈبو رتنانی کے کیلنڈر لانچ کا تھا ۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ ریکھا پروگرام میں آتی ہیں اور دیوار پر لگی تصاویر کے ساتھ پوز دینے لگتی ہیں ۔ تبھی اچانک ریکھا کو لگتا ہے کہ کچھ گڑبڑ ہے ۔ وہ پلٹ کر دیکھتی ہیں تو سمجھ میں آتا ہے کہ وہ تو امیتابھ کی تصویر کے نیچے پوز دینے والی تھیں ۔ پھر کیا تھا ، ریکھا نے اچانک سے فوٹوگرافرس کو ہاتھ دکھایا اور اشاروں میں رکنے کی اپیل کی اور فورا اس جگہ سے دور ہٹ گئیں ۔
حال ہی میں ریکھا انڈین آئیڈیل 12 کے اسٹیج پر پہنچی تھیں ۔ جب شو کے ہوسٹ جئے بھانوشالی شادی شدہ مردوں کو پیار کرنے کے بارے میں بات کرتے نظر آئے تھے ، تب ریکھا نے ان کی بات پر بے باک رد عمل ظاہر کیا تھا ۔ دراصل ایک کنٹیسٹنٹ سیلے کے والد کے نام سے جئے ، نیہا ککڑ کو چڑھاتے ہوئے ریکھا سے پوچھتے ہیں کہ کبھی آپ نے دیکھا ہے کسی عورت کو اتنا پاگل ہوتے ہوئے ، وہ بھی ایک شادی شدہ آدمی کیلئے ۔ جئے کی بات پر ریکھا فورا کہتی ہیں کہ مجھ سے پوچھئے نا ، ریکھا کا جواب سن کر کچھ لمحات کیلئے شو کے میزبان کے ساتھ ساتھ سبھی دنگ رہ جاتے ہیں ۔









