سیف علی خان اور سری دیوی کی بیٹیاں مالدیپ میں جم میں ساتھ پسینہ بہاتی آئیں نظر، دیکھیں سارہ اور جھانوی کا یہ ویڈیو
وہیں حال ہی میں سوشل میڈیا پر سارہ علی خان نے ایک ویڈیو مالدیپ کا شیئر کیا جس میں ان کے ساتھ جھانوی کپور بھی نظر آئیں ۔ دراصل دونوں اداکارائیں اس ویڈیو میں ساتھ ورک آؤٹ کرتی نظر آئیں۔
- news18 Urdu
- Last Updated: Apr 30, 2021 12:07 PM IST
سوشل میڈیا پر سارہ علی خان نے ایک ویڈیو مالدیپ کا شیئر کیا جس میں ان کے ساتھ جھانوی کپور بھی نظر آئیں
مہاراشٹ میں لاک ڈاؤن لگنے کے بعد بالی ووڈ فنکار مادیپ کو اپنا نیا ٹھکانہ بناتے نظر آرہے ہیں۔ جھانوی کپور(Janhvi Kapoor) پہلے ہی مالدیپ پہنچ چکی تھیں وہیں اس کے دو دن بعد سارہ علی خان (Sara Ali Khan) بھی مالدیپ پینچیں۔ خاص بات یہ ہے کہ دونوں ایک ہی ریزارٹ میں اپنی چھٹیاں گزارتی نظر آئیں اور کافی وقت ساتھ میں گزارا۔
وہیں ایسے میں سارہ علی خان اور ۔ جھانوی کپور سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹو ہیں۔ دونوں کی فین فالوونگ بھی خوب اچھی ہے جو ہر دن بڑتھی بھی جارہی ہے۔ دونوں فینس کیلئے کچھ نہ کچھ پوست کرتی ہی رہتی ہیں۔ وہیں حال ہی میں سوشل میڈیا پر سارہ علی خان نے ایک ویڈیو مالدیپ کا شیئر کیا جس میں ان کے ساتھ جھانوی کپور بھی نظر آئیں ۔ دراصل دونوں اداکارائیں اس ویڈیو میں ساتھ ورک آؤٹ کرتی نظر آئیں۔ ان کے اس سیشن کو ویڈیو میں ٹرینر نمرتا پروہت واچ واچ کرتی نظر آرہی ہیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ سارہ علی خان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، فلو کے ساتھ، مستحکم اور آہستہ، کک ہائی اسکواٹ لو۔ اس طرح سے آپ کو گولڈں گلو ملے گا۔ دونوں ہی اداکارائیں ویڈیو میں لوور اسکیٹس کرتی نظر آرہی ہیں۔ بیک گراؤنڈ میں سنگر جسٹن بیبر کا گانا بھی سنائی دے رہا ہے۔
فینس کو دونوں کا یہ ویڈیو خوب پسند آیا اور جم کر تعریفیں کرتے نظر آئے۔









