عائشہ ٹاکیا فلموں سے زیادہ تنازعہ کے سبب سرخیوں میں رہیں، کبھی ہالی ووڈ میں کیا تھا کام
فلم ’وانٹیڈ (Wanted)‘ سے مقبول ہونے والی اداکارہ عائشہ ٹاکیا (Ayesha Takia) کا آج یوم پیدائش ہے۔ وہ فلموں سے زیادہ اپنی ذاتی زندگی اور سرجری کے سبب سرخیوں میں رہی ہیں۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Apr 10, 2021 09:06 AM IST
عائشہ ٹاکیا فلموں سے زیادہ تنازعہ کے سبب سرخیوں میں رہیں
نئی دہلی: بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ میں شمار ہونے والی عائشہ ٹاکیا (Ayesha Takia) بھلے ہی آج فلموں سے دور ہیں، لیکن وہ آج بھی اپنے مداحوں کے دلوں میں بستی ہیں۔ فلم ’وانٹیڈ (Wanted)‘ سے مقبول ہونے والی عائشہ ٹاکیا کا آج یوم پیدائش ہے۔ ان کی پیدائش 10 اپریل 1986 کو ہوئی تھی۔ وہ فلموں سے زیادہ تنازعہ کے سبب سرخیوں میں رہی ہیں۔ وہ سب سے زیادہ اپنے ہونٹ کی سرجری کے سبب سرخیوں میں آئی تھیں۔ آج اداکارہ عائشہ کے یوم پیدائش پر ان کی زندگی کے تمام خاص پہلووں کے بارے میں جانتے ہیں۔
عائشہ ٹاکیا نے 4 سال کی عمر میں کیمرے کا سامنا کیا تھا۔ تب کامپلین گرل کے طور پر مشہور ہوئیں عائشہ کے ساتھ شاہد کپور بھی نظر آئے تھے۔ انہوں نے درجنوں اشتہار فلموں میں کام کیا ہے۔ یہیں سے انہوں نے بالی ووڈ کا سفر طے کیا تھا۔ اداکارہ نے اپنی پہلی ہی فلم سے سبھی کی توجہ اپنی طرف مرکوز کی تی۔ ان کی پہلی فلم تھی- ’ٹارجن: دی ونڈر کار‘ اس فلم میں رول کے لئے انہیں بیسٹ فی میل ڈیبیو کا ایوارڈ ملا تھا۔
سال 2006 میں آئی فلم ’ڈور‘ بھی ان کے کیریئر میں خاص مقام رکھتی ہیں۔ اس فلم میں اداکارہ نے اپنی گلیمرس شبیہ سے الگ ایک چھوٹے سے گاوں کی بیوہ خاتون کا کردار نبھایا تھا۔ انہوں نے تب اپنی اداکاری کے سبھی کا دل جیت لیا تھا، لیکن سلمان خان کے ساتھ آئی فلم ’وانٹیڈ‘ نے انہیں مقبولیت کے عروج پر پہنچا دیا تھا۔

(تصویر کریڈٹ: Instagram/ayeshatakia)
بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ اس خوبصورت اداکارہ نے کبھی بالی ووڈ میں کام کیا تھا۔ انہوں نے فلم ’اے نائٹ ودھ دی کنگ‘ میں بھی کام کیا تھا۔ وہ ہندی کے علاوہ تیلگو فلموں میں بھی نظر آئی تھیں، لیکن وہ اچانک فلموں سے دور ہوگئیں۔









