جب امیتابھ بچن نے بھری محفل میں جیا بچن کو کیا Kiss، بیچ میں بیٹھے تھے بیٹے ابھیشیک، دیا ایسا رد عمل: ویڈیو وائرل
جیا بچن (Jaya Bachchan) کے ساتھ امیتابھ بچن کی محبت کی کہانی جگ ظاہر ہے۔ آج جیا بچن کی سالگرہ ہے، اس موقع پر ان کا ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو امیتابھ بچن اچانک تمام لوگوں کے درمیان جیا بچن کو کس کرلیتے ہیں۔
- news18 Urdu
- Last Updated: Apr 09, 2021 06:19 PM IST
اس ویڈیو امیتابھ بچن اچانک تمام لوگوں کے درمیان جیا بچن کو کس کرلیتے ہیں۔
ممبئی: بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن (Amitabh Bachchan) نے انڈسٹری میں قدم رکھے 50 سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ انہوں نے 1969 میں سات ہندوستانی سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا اور اب بھی وہ انڈسٹری میں ایکٹو ہیں۔ جیا بچن (Jaya Bachchan) کے ساتھ امیتابھ بچن کی محبت کی کہانی جگ ظاہر ہے۔ آج جیا بچن کی سالگرہ ہے، اس موقع پر ان کا ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ جس میں ابھیشیک بچن جیا اور امیتابھ بچن ایک ساتھ نظر آرہے ہیں۔ ایک ایوارڈ تقریب کے دوران یہ تینوں ساتھ بیٹھے ہیں۔
ویڈیو میں شاہ رخ خان شو کی میزبانی کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ریکھا ، کاجول ، سوناکشی سنہا جیسے بالی ووڈ ستارے بھی ویڈیو میں بیٹھے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ تبھی امیتابھ بچن ایوارڈ ملنے کی خوشی میں اچانک تمام لوگوں کے درمیان جیا بچن کو کس کرلیتے ہیں۔ ایسے میں دونوں کے بیچ میں بیٹھے بیٹے ابھیشیک بچن تھوڑا سا حیران ہوجاتے ہیں اور بہت ہی پیارا ردعمل دیتے ہیں۔
ابھیشیک بچن کا رد عمل تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔ اس پر کمینٹس کرتے ہوئے سوشل میڈیا یوزرس ابھیشیک بچن کے رد عمل پر اپنا ردعمل دے رہے ہیں۔ امیتابھ بچن اکثر سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کے ساتھ وابستہ رہتے ہیں۔ ورک فرنٹ کے بارے میں بات کریں تو بگ بی جلد ہی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے ساتھ 'برہماستر' فلم میں نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ امیتابھ بچن دپیکا پاڈوکون کے ساتھ 'دی انٹرن' کے ہندی ری میک میں بھی نظر آئیں گے۔ جس کا اعلان حال ہی میں کیا گیا ہے۔

بالی ووڈ کے عظیم اداکار امیتابھ بچن کی بیوی جیہ بچن (Jaya Bachchan) کے یوم پیدائش پر انہیں ہر جانب سے مبارکباد مل رہی ہیں۔ اس موقع پر ان کے بیٹے ابھیشیک بچن (Abhishek Bachchan) اور ان کی نواسی نویا نویلی نندا (Navya Naveli Nanda) اس دن کو بیحد ہی خاص بنا دیا۔
جیہ بچن آج 73 سال کی ہو گئی ہیں۔ ایسے میں ان کے یوم پیدائش پر بالی ووڈ سیلیبس سے لیکر فینس اس دن کو خاص بنانے میں لگے ہیں۔ جیہ بچن اپنے آپ میں بیحد ہی خاص پرسنالٹی رکھتی ہیں۔ امیتابھ بچن انہیں 'لیڈی آف دا ہاؤس' کہتے ہیں۔
View this post on Instagram
اپنی ماں کو خاص محوسوس اور اس دن کو اسپیشل بنانے کیلئے ابھیشیک بچن نے ایک پرانی تصویر پوسٹ کرکے یوم پیدائش کی مبارکباد دی۔ انہوں نے لکھا، یوم پیدائش مبارک ہو ماں، میں آپ سے پیار کرتا ہوں۔
View this post on Instagram
وہیں شویتا نندا کی بیٹی یعنی جیہ بچن کی نواسی نویا نویلی نندا نے بھی اپنی نانی ماں کیلئے سوشل میڈیا پر بیحد ہی خاص تصویر کے ساتھ یوم پیدائش کو خاص بنایا۔ نویا اپنی نانی کے بیحد قریب ہیں۔ نویا نے جیہ بچن کی تصویروں پر لکھام نانی آئی لو یو، یوم پیدائش مبارک ہو۔









