UP Board Result 2020: جانئے کیسے انٹرمیڈیٹ ٹاپر انوراگ ملک نے کی تیاری
انوراگ نے اپنے گھر والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امتحان میں بہتر نمبر لانے کے لئے سال بھر مسلسل ایک ٹائم ٹیبل کے ساتھ پڑھائی کرنا ضروری ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jun 27, 2020 02:59 PM IST
جانئے کیسے انٹرمیڈیٹ ٹاپر انوراگ ملک نے کی تیاری
باغپت۔ اترپردیش بورڈ کے ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان ہو گیا ہے۔ انٹرمیڈیٹ میں باغپت (Baghpat) کے شری رام انٹر کالج (Sriram Inter College) کے انوراگ ملک (Anurag Malik) نے 97 فیصد نمبروں کے ساتھ پوری ریاست میں ٹاپ کیا ہے۔ انوراگ بیحد عام گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کے والد کا الیکٹرانکس کا ایک چھوٹا سا اسٹور ہے۔ اپنی کامیابی کا کریڈٹ انوراگ نے کنبے والوں اور کڑی محنت کو دیا ہے۔ انوراگ نے پڑھائی کے دوران مستقل مزاجی کو بہت اہمیت دی ہے۔
انوراگ نے اپنے گھر والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امتحان میں بہتر نمبر لانے کے لئے سال بھر مسلسل ایک ٹائم ٹیبل کے ساتھ پڑھائی کرنا ضروری ہے۔ کب کیا پڑھنا ہے، کون سا کورس کب ختم کر لینا ہے، اسی منصوبہ بندی کے ساتھ تیاری کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ میرا دھیان ایک متعینہ وقت پر کورس پورا کرنے پر رہتا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ میں نے آسانی کے ساتھ پورا کورس وقت رہتے مکمل کر لیا تھا۔
باغپت سے ہی ہیں ہائی اسکول ٹاپر بھی
غور طلب ہے کہ اس بار کی ہائی اسکول ٹاپر ریا جین بھی باغپت کے شری رام انٹرکالج سے ہی ہیں۔ باغپت این سی آر اور مغربی اترپردیش کا ایک شہر ہے۔ باغپت ضلع ایک نگر پالیکا بورڈ ہے۔ یہ باغپت ضلع کا ایڈمنسٹریٹیو ہیڈکوارٹر ہے۔ 1997 میں باغپت ضلع کے قیام سے پہلے، باغپت میرٹھ ضلع میں ایک تحصیل تھا۔ باغپت شہر یمنا ندی کے ساحل پر واقع ہے۔










