UGC NET 2021 postponed: یو جی سی نیٹ 2021 ملتوی،جلدہی ہوگا نئی تاریخ کااعلان، جائیے مکمل تفصیلات
کووڈ۔19 کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے اور امیدواروں کی حفاظت اور فلاح و بہبود کو بھی مدنظر رکھتے ہوئے یو جی سی نیٹ دسمبر 2020 کے امتحانات کو فی الوقت ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Apr 21, 2021 10:17 AM IST
یو جی سی نیٹ2021کو بھی بھی کیاگیا ملتوی
یو جی سی نیٹ امتحان UGC NET 2021: یو جی سی نیٹ 2021 مئی کے امتحان کو قومی جانچ ایجنسی (National Testing Agency) نے ملک میں جاری کووڈ۔19 وبائی صورت حال کی وجہ سے ملتوی کردیا ہے۔اس سے قبل شیڈول کے مطابق یو سی جی نیٹ دسمبر 2020 سائیکل (مئی 2021) کے لئے ملک بھر کے مختلف ٹیسٹ مراکز میں 2 مئی سے 17 مئی کے درمیان منعقد ہونا تھا۔تاہم کووڈ۔19 کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے اور امیدواروں کی حفاظت اور فلاح و بہبود کو بھی مدنظر رکھتے ہوئے یو جی سی نیٹ دسمبر 2020 کے امتحانات کو فی الوقت ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یو سی جی نیٹ امتحان 2021 نئی تاریخ:
یو جی سی نیٹ 2021 مئی کی نظر ثانی شدہ تاریخوں کا اعلان بعد میں اور امتحان سے کم از کم 15 دن پہلے کیا جائے گا۔مزید برآں یو جی سی نیٹ مئی کے امتحان کے تمام خواہشمندوں کو تازہ ترین اپ ڈیٹس کے لئے سرکاری ویب سائٹ ، nta.ac.in اور ugcnet.nta.nic.in پر گہری نظر رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔یو جی سی نیٹ 2021 مئی کے امتحان سے متعلق کسی بھی سوال کے لیے 011-40759000 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے یا ugcnet@nta.ac.in پر ای میل بھیج سکتے ہیں۔
📢Announcement
Keeping in mind the safety & well-being of candidates and exam functionaries during #covid19outbreak, I have advised @DG_NTA to postpone the UGC-NET Dec 2020 cycle (May 2021) exams.#Unite2FightCorona pic.twitter.com/5dLB9uWgkO
— Dr. Ramesh Pokhriyal Nishank (@DrRPNishank) April 20, 2021
واضح رہے کہ اس سے قبل کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئےمعاملوں کی وجہ سے کونسل آف انڈین اسکول سرٹیفکیٹ ایگزامنشن (Council for the Indian School Certificate Examinations) نے آئی سی ایس ای (دسویں جماعت) کے امتحان منسوخ کردیا۔ آئی ایس سی (کلاس 12) کا آخری امتحان پہلے کی طرح ملتوی کردیا گیا ہے۔ کلاس 12 کا امتحان آف لائن ہوگا۔ اس کی نئی تاریخ آنے والے دنوں میں جاری کی جائے گی۔ آئی سی ایس ای یا کلاس 10 کا آخری امتحان 4 مئی سے 7 جون تک ہونا تھا۔










