خوشخبری: ان کمپنیوں میں ملیں گی 40 ہزار سے زیادہ نوکریاں، 12 ویں پاس بھی دے سکیں گے درخواست
کورونا وائرس (Coronavirus) سے پیدا ہوئے حالات کے درمیان اقتصادی تنگی کا سامنا کر رہے لوگوں کے نوکری (Jobs) کا بہترین موقع سامنے آیا ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jun 30, 2020 11:50 AM IST
خوشخبری: ان کمپنیوں میں ملیں گی 40 ہزار سے زیادہ نوکریاں، 12 ویں پاس بھی دے سکیں گے درخواست
نئی دہلی: کورونا وائرس (Coronavirus) سے پیدا ہوئے اقتصادی بحران کا شکار ہوئے لوگوں کے لئے راحت بھری خبر آئی ہے۔ چین کے ووہان شہر سے نکلی جان لیوا وبا کی وجہ سے ہندوستان میں نافذ کئے گئے لاک ڈاون کے درمیان انٹرنیٹ کمپنیوں کے کام میں تیزی دیکھنے کو ملی ہے اور اب یہی وجہ ہے کہ یہ کمپنیاں اس بازار کو زیادہ سے زیادہ بھنانے کے لئے بڑی تعداد میں نوکریاں (40000 Jobs) دینے کے لئے آگے آرہی ہیں۔ اسی ضمن میں کئی کمپنیاں کل ملاکر تقریباً 40 ہزار نوکریاں دیں گی۔
امیزون دے گی 20 ہزار نوکریاں
دراصل، امیزون انڈیا (Amazon India) نے کسٹر سروس علاقے میں 20 ہزار نوکریاں دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ نوکریاں حیدرآباد، پنے، کوئمبٹور، نوئیڈا، کولکاتا، جے پور، چنڈی گڑھ، منگلورو، اندور، بھوپال اور لکھنو جیسے شہروں میں دی جائیں گی۔ ان میں ای میل، چیٹ، سوشل میڈیا اور فون کے ذریعہ کسٹمر سپورٹ کے لئے نوکریوں کی پیشکش کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ نوکریوں میں چھٹنی کے درمیان بگ باسکیٹ، گروفرس، پے ٹی ایم، بھارت پے جیسی کمپنیاں بھی نئی نوکریاں دینے کا اعلان کرچکی ہیں۔
ایجوکیشنل کوالیفکیشن
Ecom Express کرے گی 7000 لوگوں کی بھرتی
تھرڈ پارٹی لاجسٹکس فرم ای کام ایکسپریس (Ecom Express) نے بھی اگلے دو ماہ میں 7 ہزار لوگوں کو نوکری دینے کی بات کہی ہے۔ یہ تقرری دہلی، ممبئی، کولکاتا، چنئی، بنگلورو، احمد آباد، حیدرآباد، سورت، چنڈی گڑھ، اندور، پٹنہ، لکھنو، کانپور، بھوپال اور جے پور کے لئے کی جائیں گی۔
بگ باسکیٹ میں 10 ہزار تو گروفرس میں 2000 نوکریاں
ملک میں کورونا وائرس کے سبب 2 مارچ سے نافذ کئے گئے لاک ڈاون کی وجہ سے بگ باسکیٹ اور گروفرس کے کاروبار میں کافی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جہاں بگ باسکیٹ نے 10 ہزار تو وہیں گروفرس نے دو ہزار نوکریاں نکالی ہیں، تاکہ بازار کی مانگ کو پورا کرنے کے لئے مناسب ورک فورس اس کے پاس ہو۔ اس کے علاوہ پے ٹی ایم مال نے بھی 300 نوکریاں دینے کا اعلان کیا ہے۔










