COVID-19 : یکم جولائی کو نہیں کھلیں گے دہلی کے اسکول ، نائب وزیر اعلی نے کیا اعلان
دہلی سرکار کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے اعلان کیا ہے کہ اب 31 جولائی تک دہلی کے سبھی اسکولوں کو بند رکھا جائے گا ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jun 26, 2020 08:55 PM IST
COVID-19 : یکم جولائی کو نہیں کھلیں گے دہلی کے اسکول ، نائب وزیر اعلی نے کیا اعلان ۔ فائل فوٹو ۔
راجدھانی دہلی میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر دہلی حکومت نے یکم جولائی سے اسکولوں کو نہیں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ دہلی سرکار کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے اعلان کیا ہے کہ اب 31 جولائی تک دہلی کے سبھی اسکولوں کو بند رکھا جائے گا ۔
خیال رہے کہ کزی حکومت کے ذریعہ سپریم کورٹ میں حلف نامہ پیش کرنے کے بعد اب سی بی ایس ای نے بورڈ امتحانات کو لے کر نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دسویں اور بارہویں کے یکم جولائی سے پندرہ جولائی تک ہونے والے امتحانات کو ملتوی رکھا جائے گا ۔ ساتھ ہی منسوخ ہوئے امتحانات میں طلبہ کے اسسمینٹ مقررہ اسسمینٹ طریقہ کار کے تحت ہی کیا جائے گا ۔
بین الاقوامی پروازوں کی پابندی میں 15 جولائی تک توسیع
ادھر ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے باقاعدہ بین الاقوامی پروازوں پر پابندی میں 15 جولائی تک توسیع کردی ہے ۔ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعہ جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ باقاعدہ بین الاقوامی مسافر پروازوں پر پابندی 15 جولائی کی رات 11:59 تک جاری رہے گی ۔ اس میں بین الاقوامی پروازوں کے ملک میں اترنے اور یہاں سے پرواز کرنے دونوں پر پابندی رہے گی ۔ یہ پابندی بین الاقوامی کارگو طیاروں اور خصوصی اجازت رکھنے والی مسافر پروازوں پر نافذ نہیں ہوگی ۔
مسٹر پوری نے اشارہ کیا ہے کہ امریکہ ، فرانس ، جرمنی اور برطانیہ جیسے منتخب ممالک کے ساتھ محدود تعداد میں بین الاقوامی پروازیں شروع کی جاسکتی ہیں ۔ یہ پروازیں وندے بھارت کی طرز پر ہوں گی اور باقاعدہ پروازیں شروع کرنے میں ابھی وقت لگ سکتا ہے ۔
نیوز ایجنسی یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ ۔










