15جولائی سے پہلے جاری ہوں گے سی بی ایس ای اور آئی سی ایس سی کے نتائج، نئے نوٹیفکیشن کو سپریم کورٹ کی منظوری
نئے حلف نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ سی بی ایس ای اور آئی سی ایس ای دونوں کے نتائج پندرہ جولائی سے پہلے اعلان کر دئیے جائیں گے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jun 26, 2020 01:46 PM IST
15جولائی سے پہلے جاری ہوں گے سی بی ایس ای اور آئی سی ایس سی کے نتائج
نئی دہلی۔ مرکزی حکومت (Central Government) نے سپریم کورٹ (Supreme Court) کے حکم پر سی بی ایس ای بورڈ امتحان کو لے کر نیا حلف نامہ (CBSE Board Exam Notification) پیش کر دیا ہے۔ حلف نامے میں ان ساری باتوں کو واضح کرنے کی کوشش کی گئی ہے جن پر جمعرات کو سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے اعتراض جتایا تھا۔ نئے حلف نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ سی بی ایس ای اور آئی سی ایس ای دونوں کے نتائج پندرہ جولائی سے پہلے اعلان کر دئیے جائیں گے۔ سی بی ایس ای نے بتایا کہ یہ نتیجے تین پیپرز کے اسسمنٹ کی بنیاد پر جاری ہوں گے اور اسی بنیاد پر طلبہ داخلہ لے سکتے ہیں۔ بارہویں کلاس کے طلبہ بعد میں امتحان دے سکتے ہین۔ اگر وہ ایسا متبادل چنتے ہیں تو امتحان میں حاصل کئے گئے نمبر ہی فائنل ہوں گے۔ اسسمنٹ کے نمبر نہیں جڑیں گے۔
SC says, after perusing the draft notification we permit the CBSE to issue the notification, class 10 & 12 exams of CBSE scheduled for July 1-15 will be governed by this order. CBSE & ICSE also assured the Court that results of the exams will be declared by July 15,the Court says
— ANI (@ANI) June 26, 2020










