طلبہ کو بڑی راحت ، 30 فیصد تک کم ہوگا نصاب ، سی بی ایس ای نے کیا اعلان
سی بی ایس ای کے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق کورسز میں بنیادی تصورات کو برقرار رکھا گیا ہے اور کم کئے گئے کورسز سال کے آخر میں بورڈ امتحانات اور داخلی تشخیص کے لئے مقرر کردہ مضامین کا حصہ نہیں ہوں گے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jul 07, 2020 11:41 PM IST
فائل فوٹو ۔ تصویر : پی ٹی آئی ۔
کووڈ - 19 کے بڑھتے معاملات کے درمیان اسکول کے نہ کھل پانے کی وجہ سے نظام تعلیم پر اثر اور کلاسز کے اوقات میں بھی آئی کمی کے پیش نظر سی بی ایس ای نے منگل کو تعلیمی سال 21-2020 کے لئے 9 ویں – 12 ویں کا نصاب 30 فیصدی تک کم کر دیا ہے ۔ سی بی ایس ای کے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق کورسز میں بنیادی تصورات کو برقرار رکھا گیا ہے اور کم کئے گئے کورسز سال کے آخر میں بورڈ امتحانات اور داخلی تشخیص کے لئے مقرر کردہ مضامین کا حصہ نہیں ہوں گے ۔
اسکول کے سربراہ اور اساتذہ بھی مختلف موضوعات کو یکجا کرنے کے لئے طالب علموں کو کم کئے گئے مواد کی بھی وضاحت کرنے کو یقینی بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وابستہ اسکولوں میں متبادل تعلیمی کیلنڈر اور این سی ای آر ٹی کے دیگر ان پٹ بھی درس تدریس کا حصہ ہوں گے۔
CBSE brings big respite to students, reduces syllabus for classes IX-XII: Central Board of Secondary Education (CBSE) pic.twitter.com/5sxM6fLEFR
— ANI (@ANI) July 7, 2020
اسکول ابتدائی کلاس اول سے ہشتم کے لئے این سی ای آر ٹی کے ذریعہ مخصوص متبادل تعلیمی کیلنڈر پر عمل کریں گے ۔ ترمیم شدہ نصاب سی بی ایس ای کی تعلیمی ویب سائٹ ڈبلیو ڈبلیوڈبلیو ڈاٹ سی بی ایس ای اکیڈمک ڈاٹ این آئی سی ڈاٹ ان پر دستیاب ہے ۔
Looking at the extraordinary situation prevailing in the country and the world, #CBSE was advised to revise the curriculum and reduce course load for the students of Class 9th to 12th. @PMOIndia @HMOIndia @PIB_India @MIB_India @DDNewslive @cbseindia29 @mygovindia
— Dr. Ramesh Pokhriyal Nishank (@DrRPNishank) July 7, 2020
امتحان کروانے کو لے کر داخل کی گئی تھی عرضی
بتادیں کہ سی بی ایس ای نے بچے ہوئے امتحانات یکم جولائی سے پندرہ جولائی کے درمیان کروانے کا اعلان کیا تھا ، لیکن کچھ والدین کو لگتا تھا کہ اس سے بچوں کی صحت کو نقصان پہنچ سکتا ہے ، جس کی وجہ سے انہوں نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا ۔ بعد میں حکومت نے امتحانات رد کئے جانے کا اعلان کیا تھا ۔
بتادیں کہ کورونا وائرس وبا کی وجہ سے پورے ملک میں 16 مارچ سے ہی اسکول اور کالج بند ہیں ۔ اس کے بعد 24 مارچ کو پورے ملک میں لاک ڈاون کا اعلان کیا گیا ، جو کہ اگلے ہی دن لاگو ہوگیا اور اس وقت سے لے کر اب تک لاک ڈاون میں کچھ چھوٹ ضرور دی گئی ہے ، لیکن اسکول اور کالج بند ہیں ۔
نیوز ایجنسی یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ ۔










