رانچی کی سیماب زرین بنیں ضلع ٹاپر، جھارکھنڈ بورڈ کے میٹریکولیشن امتحانات میں حاصل کیا نمایاں مقام
رانچی کے ڈورنڈہ واقع پراسٹولی محلہ کی باشندہ سیماب زرین نے جھارکھنڈ بورڈ کے 10 ویں کے امتحانات میں ریاست میں پانچواں جبکہ پورے رانچی ضلع میں اول مقام حاصل کیا ہے۔
- news18 Urdu
- Last Updated: Jul 10, 2020 12:27 AM IST
رانچی کے ڈورنڈہ واقع پراسٹولی محلہ کی باشندہ سیماب زرین نے جھارکھنڈ بورڈ کے 10 ویں کے امتحانات میں ریاست میں پانچواں جبکہ پورے رانچی ضلع میں اول مقام حاصل کیا ہے۔
رانچی کے ڈورنڈہ واقع پراسٹولی محلہ کی باشندہ سیماب زرین نے جھارکھنڈ بورڈ کے 10 ویں کے امتحانات میں ریاست میں پانچواں جبکہ پورے رانچی ضلع میں اول مقام حاصل کیا ہے۔ سیماب زرین کی اس نمایاں کامیابی سے اس کے گھر والے پھولے نہیں سما رہے ہیں۔ ڈورنڈہ واقع ایس ایس ہائی اسکول کی طالبہ سیماب زرین اس کامیابی سے بیحد خوش ہے اور مستقبل میں ایک سرجن بنکر عوام کی خدمت کرنا چاہتی ہے ۔ سیماب زرین میٹریکولیشن امتحانات کے تمام مضامین میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کے اسکول میں میتھمیٹکس اور سائنس ٹیچر کی عدم موجودگی ہے ۔باوجود اس کے سیماب زرین نے دونوں مضامین میں بالترتیب ایک سو اور ٩٨ نمبرات حاصل کی ہے۔
سیماب کی کامیابی سے گھر میں خوشی کا ماحول
سیماب زرین کی کامیابی سے اسکے گھر والے پھولے نہیں سما رہے ہیں ۔ جیسے جیسے سیماب کی کامیابی کی خبر اسکے رستہ داروں کو مل رہی ہے ۔ داد تحسین کا سلسلہ جاری ہے۔ ہر کوئی اسکی تابناک مستقبل کی دعائیں کر رہے ہیں۔

غربت کے باوجود سیماب نے حاصل کی کامیابی

لاک ڈاؤن کی وجہ کر گذشتہ چار ماہ سے انکا یہ کاروبار بالکل ٹھپ پڑا ہے۔ سیماب زرین اپنے والدین اور سات بہنوں اور دو بھائیوں کے ساتھ دو چھوٹے کمروں پر مشتمل مکان میں رہتی ہے ۔ سیماب کی والدہ کہتی ہیں کہ سیماب بچپن سے ذہین ہے اور روزانہ آٹھ گھنٹہ مطالعہ کرتی ہے ۔ سیماب کے دادا عزیز الحسن کے ساتھ ساتھ اسکے والد شاہد اور والدہ انجم پروین کی خواہش ہے کہ اسکے جگر کے ٹکڑے مستقبل میں مزید کامیابی کی منازل طئے کریں اور گھر والوں کے ساتھ ساتھ قوم و ملک کا نام روشن کریں۔










