دہلی میں 18 سال سے اوپر کے تمام لوگوں کو مفت لگے گا کورونا ٹیکہ، کیجریوال حکومت نے 1.34 کروڑ ویکسین خریدنے کی دی منظوری
کیجریوال حکومت (Kejriwal Government) نے ایک بڑا فیصلہ لیا ہے۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال نے پیر کو اعلان کیا کہ 18 سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد کو کورونا وائرس ویکسین کا ٹیکہ (Vaccination) مفت میں لگایا جائے گا
- news18 Urdu
- Last Updated: Apr 26, 2021 02:01 PM IST
کیجریوال حکومت (Kejriwal Government) نے ایک بڑا فیصلہ لیا ہے۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال نے پیر کو اعلان کیا کہ 18 سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد کو کورونا وائرس ویکسین کا ٹیکہ (Vaccination) مفت میں لگایا جائے گا
ملک کی راجدھانی دہلی میں مسلسل بڑھ رہے کورونا وائرس (Coronavirus in India) کے درمیان کیجریوال حکومت (Kejriwal Government) نے ایک بڑا فیصلہ لیا ہے۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال نے پیر کو اعلان کیا کہ 18 سال سے زیادہ عمر کے تمام افراد کو کورونا وائرس ویکسین کا ٹیکہ (Vaccination) مفت میں لگایا جائے گا۔ اس کے لئے 1.34 کروڑ ٹیکوں کی خریداری کی تجویز کو منظوری دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کریں گے کہ جلد ازجلد خریداری کی جائے اور لوگوں کو جلد سے جلد کورونا ویکسین (Covid Vaccination) لگائی جائے۔ بتادیں کہ یکم مئی سے کورونا ٹیکے لگانے کی مہم چلائی جائے گی جس میں 18 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔
سی ایم کیجریوال نے مزید کہا ، 'میں ویکسین بنانے والوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ویکسین کی قیمت 150 روپے / ڈوز تک رکھیں۔ پوری زندگی منافع کمانے کے لئے باقی ہے۔ فی الحال یہ وقت (بڑھتی ہوئی وبا) منافع کمانے کا نہیں ہے۔ اسی کے ساتھ میں مرکزی حکومت سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ اگر ضرورت ہو تو ویکسین کی قیمتیں بھی طے کی جائے۔
We've seen children below 18 getting infected too. Some died. It's time to think for them too. If these vaccines are safe & effective for them, they should be given these. If not, then I hope new vaccines will be developed soon that will be effective & safe for children: Delhi CM pic.twitter.com/vQNdoPUK4d
— ANI (@ANI) April 26, 2021
کیجریوال نے یہ مسئلہ بھی اٹھایا
وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا ، 'ہم لوگوں نے دیکھا ہے کہ 18 سال سے کم عمر کے بچے بھی کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ ایسے وقت میں ان کے بارے میں بھی سوچا جائے۔ اگر یہ ویکسن 18 سال سے کم عمر بچوں کے لئے محفوظ ہے تو پھر انہیں بھی ویکسین کی خوراک دی جانی چاہئے۔ اگر یہ ویکسین اس عمر گروپ کے لئے محفوظ نہیں ہے تو پھر بچوں کے لئے مناسب ٹیکے بھی بنانے چاہئیں۔










