دفتر جاکر جان بوجھ کر اتارا ماسک اور زور سے کھانس کر کووڈ پازیٹو شخص بولا، یہ وائرس وہ سب کو دے گا، 22 لوگ ہوئے متاثر
اس کے دفتر کے ساتھیوں نے پولیس کو بتیا کہ وہ 40 ڈگری سیلسیس بخار میں ہی کام کرنے جاتا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ اس نے اپنے ورک کی جگہ یعنی دفتر میں زور سے کھانسی کی، اپنے چہرے سے ماسک ہٹایا اور لوگوں سے بولا کہ وہ سب کو کووڈ19 وائرس دے گا۔
- news18 Urdu
- Last Updated: Apr 30, 2021 02:07 PM IST
حیران کن بات یہاں یہ ہے کہ جن لوگوں کو اس شخص سے کورونا وائرس ہوا ہے ان میں تین بچے ہیں جن کی عمر ابھی محص ایک سال ہی ہے۔
کورونا وائرس وبا کا قہر پوری دنیا میں برپا ہے۔ چاروں طرگ تباہی کا منظر دیکھنے کے بعد بھی کچھ لوگ جان بوچھ کر اپنی شرمناک حرکتوں سے خود کی زندگی تو خطرے میں ڈال ہی رہے ہیں۔ وہیں ساتھ ہی دوسروں کو بھی موت کے منھ میں دھکیلنے سے باز نہیں آرہے ہیں۔ دراصل اسپین میں (Spain) میں چالیس سالہ ایک شخص کو 22 افراد میں کووڈ وائرس پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اسپین کی پولیس نے اطلاع دی کہ ملوکرا شہر سے اس چالی سالہ شخص کو کورونا وائرس پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ شخص کورونا پازیٹو ہے اور اس نے جان بوچھ کر 22 لوگوں میں کورونا انفیکشن پھیلایا ہے جس کے بعد یہ کارروائی کی گئی ہے۔
یورو نیوز کے مطابق کورونا وائرس وبا کی علامات ہونے اور آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ میں پازیٹو پائے جانے کے بعد بھی یہ آدمی نارمل زندگی جیتا رہا۔ اس کے دفتر کے ساتھیوں نے پولیس کو بتیا کہ وہ 40 ڈگری سیلسیس بخار میں ہی کام کرنے جاتا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ اس نے اپنے ورک کی جگہ یعنی دفتر میں زور سے کھانسی کی، اپنے چہرے سے ماسک ہٹایا اور لوگوں سے بولا کہ وہ سب کو کووڈ19 وائرس دے گا۔ پولیس نے بتایا کہ اس نے آتھ لوگوں میں ظاہری طور پر کورونا وائرس پھیلایا جبکہ اس سے چودہ اور لوگوں کو کورونا کا انفیکشن ہو گیا۔
پولیس کے مطابق اس کے ذڑیعے لوگوں کو کووڈ ہوا ہے۔ وہ ان کے دفتر اور جم کے لوگ ہیں۔ حیران کن بات یہاں یہ ہے کہ جن لوگوں کو اس شخص سے کورونا وائرس ہوا ہے ان میں تین بچے ہیں جن کی عمر ابھی محص ایک سال ہی ہے۔ بتادیں کہ اسپین میں بھی ہندستان کی طرح کورونا وائرس کا قہر کافی زیادہ دیکھا گیا۔









