- News18 Urdu
- Last Updated: Apr 30, 2021 11:44 AM IST
- Urdu News18
خاندانی ذرائع نے بتایا کہ سابق اٹارنی جنرل اور ماہر قانون سولی سوراب جی (Former Attorney General Soli Sorabjee) جمعہ کی صبح کووڈ۔19 میں متاثر ہونے کے بعد چل بسے۔ ۔ 91 سالہ معروف ماہر قانون سولی سوراب جی نے 1989-90 کے دوران اور پھر 1998-2004 تک ہندوستان کے لئے اٹارنی جنرل کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ اس دوران انھوں نے ملک و قوم کے لیے ناقابل فراموش خدمات انجام دیں۔
سولی سوراب جی کو کووڈ۔19 سے متاثر ہونے کے بعد جنوبی دہلی کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
سنہ 1971 میں انہیں سپریم کورٹ نے سینئر وکیل نامزد کیا۔ سورابجی پہلے 1989 میں اور پھر 1998 سے 2004 تک اٹارنی جنرل نے عظیم عہدے پر فائز رہے۔